تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مقبولیت کو ختم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے ، گذشتہ روز وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے جلسہ کیا جبکہ اُسی دوران عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ٹی آئی کے کارکنان سے خطاب کیا۔
وہاڑی میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کو مسلم لیگ نون کے یوٹیوب چینل پر لائیو کوریج دی جارہی ہے ، مریم نواز کو خطاب کرتے ہوئے جب تقریباً چھ منٹ گزر گئے تو یوٹیوب پر اس جلسے کو صرف 133 افراد دیکھ رہے تھے۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب شروع کیا ، اُسی طرح ٹھیک چھ منٹ بعد پی ٹی آئی کے سربراہ کے خطاب کو 13 ہزار لوگ دیکھ رہے تھے۔
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر کو رات گئے یوٹیوب پر لانچ کیا تھا جس کو اب تک 45 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اسی طرح سے مریم نواز کی تقریر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوئے 15 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزر گیا مگر ابھی تک ویڈیو کو صرف 4 ہزار 200 افراد نے دیکھا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو ختم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے۔ پرائیویٹ چینلز ، یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر پابندی کے باوجود لوگ عمران خان کو سنتے ہیں۔
The Islamabad High Court (IHC) has granted a two-week bail to Imran Khan, the Chairman of the PTI, in a...
Government to Announce 5,000 New Jobs in Budget 2023-24 In the upcoming budget 2023-24, the federal government plans to advertise...
The Pakistan State Oil Company (PSO) has introduced a designated lane for women at one of its filling stations,...
Following the tremendous success of his chart-topping track "Kahaani Suno 2.0," Pakistani singer Kaifi Khalil continues to prove his musical...