آئیفا ایوارڈ کی تقریب 27 مئی کو ہوگی جہاں بولی ووڈ کے چمکتے ستار اپنے جلوے بکھیرے گیں۔
اسی حوالے سے ایک پریس کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں سلمان خان ، فرح خان ، نورہ فتحیٰ، ویکی کوشال، کترینہ کیف، ابھیشک بچچن سمیت بین الاقوامی ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے بھی شرکت کی ۔اسی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ بولی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب میں بولی ووڈ شخصیات کے میک اپ اور ہیر اسٹائلنگ کی ذمہ داری پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ نبیلا مقصود کے سیلون کی ہوگی۔
نبیلا سیلون کے آفیشل انسٹاگرام پر آئیفا پریس کانفرنس کی ایک ویڈیو بھی شئیر کی گئی، جہاں نبیلا کو ان کی خدمات کے اعزاز میں آئیفا شیلڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اب ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم آئیفا فیملی کا حصہ ہیں، ہم مسلسل تیسری بار اس پلیٹ فارم کا حصہ ہیں جس پر ہمیں خوشی ہے، آئیفا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، تین دن کے لیے میرے سیلون کا پورا اسٹاف یہاں موجود ہے‘۔
View this post on Instagram