‘میٹ گالا’ بلاشبہ دنیا کو سب بڑا فیشن کا میلہ ہے جہاں دنیا بھر سے شوبز کے نامور لوگ مہنگے ترین اور منفرد لباس زیب تن کر کے شریک ہوتے ہیں، پورا سال شوبز کی دنیا کی مشہور شخصیات ایک دوسرے سے بازی لیجانے کیلیے بے قرار رہتے ہیں اور لباس کی سلیکشن میں ‘کچھ مختلف’ پہننے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں، نیویارک کے ‘میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ’ میں فیشن کے اس سب سے بڑے میلے کا انعقاد پیر کو ہوا اور اس رنگا رنگ تقریب میں نامور شخصیات نے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کر کے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دیے- اس سال ‘میٹ گالا’ کا تھیم مرحوم جرمن ڈیزائنر کارل لیگر فیلڈ کے اعزاز میں رکھا گیا تھا۔ اس میلے میں امریکی پاپ دیوا جینیفر لوپیز، ادکارہ سلمی ہائیک، این ہاتھوے، کارڈی بی، پریانکا چوپڑا، نک جونس سمیت ہاٹ دیوا کم کادیشین نے بھی شرکت کی۔ ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے بھی شرکت کی اور اپنی پرگنینسی کی خبر بھی شیئر کی- میٹ گالا نیویارک شہر کے میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک سالانہ فنڈ ریزنگ ایونٹ ہے جو ہر سال مئی کے پہلے پیر کو منعقد کیا جاتا ہے۔
تحریر: عمران ملک
courtesy :Page Six