گیس کے بلوں اورمیٹر رینٹ میں اضافے کیخلاف ڈنڈا بردارخواتین نے اندورن لاہورسوئی گیس کے دفترپر دھاوا بول دیا، اورتوڑ پھوڑکی۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے نے خواتین کاپارہ بھی ہائی کردیا۔اندرون شہر سےمشتعل خواتین ڈنڈے لے کرسوئی گیس آفس پہنچیں اوردفتر پر دھاوا بول دیا،خواتین نے خوب غصہ نکالا ،ڈنڈوں سے توڑپھوڑ کی۔
مشتعل خواتین نےڈنڈوں سےدو کمپیوٹرز دفتر کا قیمتی سامان اور ریکارڈ تباہ کردیا جبکہ ملازمین نے لوہے کے گیٹ والے کمرے میں چھپ کرجان بچائی۔
سوئی گیس آفس کے حکام نے گزشتہ روزپیش آنےوالے واقعہ پر متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی۔
گرمیوں میں سوئی گیس نایاب
لاہور میں خواتین نے سوئی گیس پر دھاوا بول دیا۔دفتر کے شیشے توڑ ڈالے ملازمین کی درگت بھی بنائی۔ pic.twitter.com/Vx7a4WcMua— Muhammad Umair (@MohUmair87) May 5, 2023