رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے میں شہباز شریف کیخلاف بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ اختیارات کے ناجائزاستعمال کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔ آشیانہ پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
نیب شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر نیب کی جانب سے احتساب عدالت لاہور میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ آشیانہ سکینڈل میں شہبازشریف کیخلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔