وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہیکہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔پاکستان انرجی کانفرنس سے زوم پر خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا اور روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ملک میں قیمت کم ہوگی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔