کور کمانڈر لاہور کا ہاؤس کلیئر کرواتے ہوئے آنکھ پر پتھر لگنے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی شدید زخمی اسپتال منتقل، آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ
بعض باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کے رات کور کمانڈر لاہور کا ہاؤس کلیئر کرواتے ہوئے آنکھ پر پتھر لگنے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی شدید زخمی اسپتال منتقل، آنکھ کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ
یاد رہے کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران خان کی گرفتاری کیبعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہو گیا تھا، اسمیں لاھور سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مظاہرین نے کور کمانڈر لاھور کے گھر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دیے، جسکے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور کور کمانڈر کے گھر کو کلیئر کرانے کا کام شروع ہوا، اور ڈی آئی جی آپریشنز لاھور اس آپریشن کے دوران آنکھ پر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے، سید علی ناصر رضوی نے ابھی چند دن پہلے ہی اس عہدے کو سنبھالا ہے، وہ اس سے پہلے چیف پولیس آفیسر فیصل آباد اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے، انہیں افضال کوثر کی جگہ ڈی آئی جی آپریشنز لاھور لگایا گیا تھا
آئی جی پولیس پنجاب کے سپوکس پرسن کا کہنا ہے کے پنجاب بھر میں تقریبا 125 پولیس ملازمین پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے ہیں اور مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں