بعض باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کے پاکستان کے سینیئر ترین اور معتبر اینکر کامران خان نے دنیا نیوز سے راہیں جدا کر لی ہیں اور ایکسپریس نیوز کو جوائن کر لیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کے کامران خان نے شروع میں تو اپنے لب نہیں کھولے لیکن ڈیل فائنل ہونے کیبعد ہی لب کشائی کرینگے، کامران خان پچھلے سات سال سے دنیا نیوز سے ‘آج کامران خان کیساتھ’ ڈیڑھ گھنٹے پر محیط شو کرتے ہیں، اور ایک بڑی آڈینس رکھتے ہیں، جب تک سلطان لاکھانی چینل کے معاملات دیکھتے تھے، تب تک ایسی کوئی ڈیل ناں ہو سکی، چونکہ اب بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی ایکسپریس گروپ میں شیئر رکھتے ہیں اسلیے اب یہ کام انہیں کے ہاتھوں سر انجام ہوا ہے، اب دنیا نیوز کو کوئی بڑا اینکر ڈھونڈھنا ہو گا جو دس بجے والے سلوٹ کا کامیابی سے آگے لیکر جا سکے، جبکہ جاوید چوھدری کیلیے اب دس بجے شو کرنا شاید ممکن ناں ہو، وہ اب ہو سکتا ہے آٹھ بجے والے سلوٹ پر شفٹ ہو جائیں، کیونکہ وہ بھی ملک ریاض کے کافی قریبی دوستوں میں شمار ہوتے ہیں