پاکستانی سیاست میں اتنی گراوٹ شاید تاریخ میں نہیں آئی جتنی آجکل کی سیاست میں آچکی ہے! کے پی کے اور پنجاب میں نگران حکومتیں بن چکی ہیں، ضد اس لیول پر پہنچ چکی کے پاکستان میں جنرل الیکشنز کا نام بھی نہیں لیا کا رہا، حالانکہ پاکستان کے موجودہ حالات میں فیئر الیکشنز ہی پاکستان کو بھنور سے نکال سکتے ہیں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں اسلام آباد لےجایا جائےگا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کی حراست کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کی یہ گاڑیاں فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے pic.twitter.com/CJXiAHO3fQ
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
فرخ حبیب نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ وہ پولیس کی گاڑیاں ہیں جو فواد چوہدری کو گرفتار کرکے لے جارہی ہیں۔
دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
فواد چوہدری پر مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق فواد نے کہا کہ جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔
فواد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حکومت میں شامل لوگوں کوان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے۔
ایف آئی آر میں مزید تحریر ہے کہ فواد نے کہا ہے الیکشن کمیشن، ان کے ممبران، ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں۔