میڈیا کی بڑی خبر: ریکٹ کا میڈیا بزنس مزید دو سالوں کیلیے بلٹز ، سپارک میڈیا کے پاس رہیگا
بلٹز و سپارک میڈیا کے روح رواں محترم احسن ادریس نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی کے ریکٹ پاکستان نے بلٹز و سپارک میڈیا کو اگلے دو سال کیلیے پھر ایجنسی چن لیا ہے، یہ یقیننا پاکستانی میڈیا کیلیے ایک اچھی اور بڑی خبر ہے
کیونکہ جب بڑے بزنسز موو کرتے ہیں تو میڈیا بزنس میں افراتفری مچ جاتی ہے، تقریبا دو سال پہلے ریکٹ کا 1.2 ارب روپے کا سالانہ میڈیا بزنس بلٹز سپارک میڈیا نے جیتا ہے اب دو سال بعد ریویو میں پھر میڈیا ہاؤسز میں گھمسان کا رن پڑتا ہے،
اور اس دفعہ پھر سپارک میڈیا کامیاب ٹھرا، جسکے لیے احسن ادریس اور ریحان مرچنٹ مبارکباد کے مستحق ہیں