جنگ و جیو گروپ کے صدر طلسماتی شخصیت کے مالک عمران اسلم کئی روز کی علالت کیبعد کراچی میں انتقال کر گئے، مرحوم کی عمر 70 سال تھی، انکے بھائی نیوز ایڈیٹر طلعت اسلم بھی چند ماہ پہلے وفات پا گئے تھے، مرحوم انڈیا کے شہر مدراس میں پیدا ہوئے اور پھر فیملی کیساتھ مشرقی پاکستان چلے گئے اور پھر لاھور کو اپنا گھر بنایا، گورنمنٹ کالج لاھور سے گریجوایٹ عمران اسلم نے لندن سکول آف اکنامکس میں بھی اعلی تعلیم حاصل کی،
مرحوم کی بیوہ فرشتے اسلم بھی سپورٹس ایڈیٹر و رپورٹر رہیں ہیں اور آجکل یونی لیور کے کریٹو ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہیں، انکا بیٹا اعلی تعلیم کیلیے اسوقت لندن میں ہے!
عمران اسلم کا صحافتی کیریئر بہت ہی شاندار رہا، وہ جیو لانچ کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے اور جیونیوز، جیو انٹرٹینمنٹ، جیو سپر بھی عمران اسلم کی رہنمائی میں ہی لانچ ہوئے۔
عمران اسلم پاکستان کے ممتاز اخبار دی نیوز کے بانی ممبر بھی رہے، عمران اسلم دی نیوز میں بطور چیف نیوز ایڈیٹر اور سینئر ایڈیٹر رہے۔
انہوں نے 60 سے زائد کامیاب ڈرامے لکھے جو اسٹیج اور ٹی وی کی زینت بنے۔
میڈیا بائیٹس عمران اسلم کی وفات پر جنگ اور جیو گروپ کیساتھ غم میں برابر کا شریک ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
The Islamabad High Court (IHC) has granted a two-week bail to Imran Khan, the Chairman of the PTI, in a...
Government to Announce 5,000 New Jobs in Budget 2023-24 In the upcoming budget 2023-24, the federal government plans to advertise...
The Pakistan State Oil Company (PSO) has introduced a designated lane for women at one of its filling stations,...
Following the tremendous success of his chart-topping track "Kahaani Suno 2.0," Pakistani singer Kaifi Khalil continues to prove his musical...