ایک انٹرویو میں میزبان نے صبور علی سے ان کی شوہر علی انصاری کے ہمراہ انجیکشن سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا سوال کیا۔ جس کے جواب میں صبور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر وائٹننگ کے بجائے وٹامن کے انجیکشنز کی تھی کیوں کہ ہم اتنا کام کرتے ہیں وہ انجیکشن ہم نے انرجی کے لیے لگوائے۔
انجیکشنز سے متعلق بات کرتے ہوئے صبور کا کہنا تھا کہ اگر میں نے وائٹننگ انجیکشن لگوائے ہوتے تو میں اب تک گوری ہو چکی ہوتی اور کئی چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایسی چیز ہے