پاکستان کی نئی سستی ترین ایئر لائن اور لکسن گروپ و ایئر عربیہ گروپ کی مشترکہ کمپنی ”فلائی جناح“نے سید ارمان یحییٰ کی بطور چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او)تقرری کا اعلان کیا ہے۔
ارمان یحییٰ ہوا بازی کا 28سال سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ پاکستان میں دو فضائی کمپنیوں کے ساتھ اعلیٰ عہدوں پر کام کرچکے ہیں،ایرو ایشیا انٹر نیشنل میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ کے عہدہ پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ وہ بانی ٹیم کے رکن بھی تھے،2004میں ایئر بلیو میں بطور ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز شامل ہونے سے قبل،وہ ایئر لائن کی ترقی کو آگے بڑھا رہے تھے اور تقریباً دو دہائیوں تک ایئر لائن کی تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔اپنی سابقہ ذمہ داریوں سے حاصل کردہ علم اور تجربہ کی بنیاد پر،وہ اپنی اس نئی ذمہ داری میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرینگے،تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کمپنی اپنے صارفین اور حصص یافتگان ترقی اور پائیدار اقدار کی منازل طے کرسکے۔
فلا ئی جناح نے یکم نومبر2022سے اپنے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا اور فی الحال پاکستان میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور سمیت پانچ مقامات پر اندرون ملک پروازیں چلا رہی ہے۔ایئر لائن ایک جدید ترین فضائی بیڑے کی حامل ہے،جو تین ایئر بس A320طیاروں پر مشتمل ہے اور پہلے سال کیلئے ملکی منازل کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ کی خدمت میں مصروف عمل ہے،بعد ازاں یہ بین الاقوامی سطح پراپنے روٹ نیٹ ورک کو توسیع دے گی۔
لکسن گروپ اور ایئر عربیہ گروپ نے ستمبر2021میں پاکستان میں ایک مشترکہ فضائی کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا،فلائی جناح،ایئر عربیہ کے سستے کاروباری ماڈل کی عکاسی کرتا ہے اور اپنے صارفین کو ایک قابل اعتماد آپریشن اور اقدار پر مبنی پراڈکٹ فراہم کرتا ہے،جس کا آغازہوائی جہاز سے ہوتا ہے،جوکہ174نشستوں پر مشتمل ہے اور کسی بھی اکانومی کیبن کی سب سے زیادہ کشادہ اور آرام دہ نشستوں کے ساتھ اضافی آرام اور سہولت فراہم کرتی ہے۔ہوائی جہاز “SkyTimeسے بھی لیس ہے،جو ایک مفت آن لائن اسٹریمنگ سروس ہے اور مسافروں کو تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست ان کی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔صارفین انتہائی مناسب قیمتوں پر SkyCafeمینو سے مختلف اقسام کے اسنیکس،سینڈوچ،گرم کھانوں اور مشروبات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
PR