گوگل نے 2022 کے دوران پاکستان میں سب سے مقبول انٹرنیٹ موضوعات کا اعلان کیا ہے جن میں صارفین نے دلچسپی لی۔ سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات میں کرکٹ سرفہرست رہی جبکہ شخصیات میں صحافی ارشد شریف، عامر لیاقت حسین اور کرکٹرر نسیم شاہ بھی شامل رہے۔
گوگل نے مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔
ٹرینڈنگ سرچز، نیوز، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر فہرست مرتب کی جاتی ہے۔