پاکستان میں جہاں چینلز کے معاملات دن بدن مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں دنیا بھر کا میڈیا بھی شدید بحران کی زد میں ہے-
ابھی چند دن پہلے بیورو چیف جیو نیوز کراچی کو صرف اسلیے برطرف کر دیا گیا کیونکہ وہ کارکنان کیساتھ تنخواہوں کی مد میں ہونے والی زیادتیوں کیخلاف آواز بن چکے تھے، تنخواہوں کے بحران کیوجہ سے میڈیا کارکنان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں،
دنیا کا ایک بڑا میڈیا ہاؤس پیراماؤنٹ گلوبل بھی شدید بحران کی زد میں آگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کے تقریبا 25٪ افراد کو نوکریوں سے بر طرف کر دیا گیا ہے، اور گروپ کا مشہور چینل ایم ٹی وی نیوز کو بھی بند کر دیا گیا ہے
اس گروپ میں سی بی ایس، نکلوڈین، کامیڈی سینٹرل اور شو ٹائم شامل ہیں
ایک ملازم کا کہنا تھا کے سترہ سال پہلے ایم ٹی وی جوائن کیا تھا آج برطرفی پر شدید دکھ ہوا ہے، میں اس تاریخی چینل کا حصہ رہا اور بہترین وقت گزارا اور میری دعا کے گروپ اپنے مالی مشکلات سے جلد باہر نکلے