گزشتہ دنوں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے گلوکار علی عظمت نے حقیقی محبت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کھل کر تبصرہ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ حقیقی محبت کا کوئی تصور نہیں ہے، مشہور ہیروز نے نوجوانوں کو محبت کا غلط تصور دیا ہے، محبت ہے لیکن حقیقی محبت اگر دیکھنی ہے تو ایک بیٹے کی ماں سے محبت کو دیکھیں یا ایک باپ کی بیٹیوں سے محبت، یہ گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کی محبت کچھ نہیں ہے ، نوجوان سمجھتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر مر جائیں گے ایسا کچھ نہیں ہے، میں محبت کے اس خیال کو حقیقی محبت نہیں سمجھتا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری نسل کو شاہ رخ خان اور ہمارے والدین کی نسل کو دلیپ کمار نے بگاڑا ہے، انہوں نے اپنی شہرت کا غلط استعمال کیا، شہرت ذمہ داری کے ساتھ آتی ہے۔