شاہ محمود قریشی گرفتاری کالعدم قرار دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔