تحریر: عمران ملک
پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا روشن ستارہ، حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھنے والے محمد مالک نے ہم نیوز کو خیر باد کہہ دیا اور 92 نیوز کو بحثیت صدر جوائن کر لیا، محمد مالک نے ہم نیوز کو لانچ کرنیکا چیلینج لیا اور بڑی خوش اسلوبی سے اسے چار سالوں میں اچھی ریٹنگز میں لے آئے اور اب یہ یہ چینل نیوز کیٹگری میں بڑے بڑے چینلز کو ‘ٹکڑ’ دے رہا ہے!
92 نیوز کچھ عرصہ سے اپنی ریٹنگز کھو رہا تھا، اور اب سیکنڈ tier نیوز چینلز کی کیٹگری میں آ چکا تھا، سوائے ہیڈ لائینز نیوز کے اسکا کوئی بھی ایسا پروگرام نہیں جو کے ریٹنگز پلر ہو، اب محمد مالک کیلیے یہ بڑا چیلینج ہو گا کے وہ 92 نیوز کیساتھ اپنی دوسری اننگ میں کیسے دوبارہ فرسٹ tier کا نیوز چینل بناتے ہیں،
پہلے انہوں نے گیارہ بجے والے سلوٹ کو بھی اپنے میڈیا کے دوستوں عامر متین اور رؤف کلاسرہ کے پروگرام کی مدد سے ٹاپ ریٹنگ سلوٹ بنا دیا تھا، اب دیکھتے ہیں کے کیا یہ جوڑی دوبارہ 92 نیوز کی سکرین پر رنگ بکھیرتی ہے یا نہیں، یہ جلد آنیوالا وقت ہی بتائے گا!
اس سے پہلے محمد مالک ایم ڈی پی ٹی وی کی بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں-
امریکن کوالیفائیڈ محمد مالک کچھ عرصہ امریکہ میں ورلڈ بنک میں بھی جاب کر چکے اور انٹرنیشنل ایکسپوزر لے چکے، اور وہاں سے سیدھے پاکستان میں ‘فرنٹیئر پوسٹ’ میں لینڈ کیے اور ایک نئی زندگی کا آغاز کیا،
میڈیا سرکلز میں مالک کو بیسٹ نیوز ایڈیٹر کے طور پر بھی مانا جاتا ہے، انکی اسمبلی کوریج پر سینئرز بھی داد دیے بغیر نہیں رہ سکتے تھے!
محمد مالک ایک دبنگ اینکر کے طور پر بھی اپنا الگ مقام رکھتے ہیں، اور کبھی کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ کے پریشر میں نہیں آئے اور سخت سے سخت سوال پوچھنے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کرتے
لیکن ‘ان’ پر بات کرتے ہوئے صحافت کے تمام باہم اصولوں کو مقدم رکھتے ہیں، اور کبھی ریڈ لائن کراس نہیں کرتے
دوستوں کے دوست ہیں اور وزیر خارجہ خواجہ آصف سے پرانی دوستی ہے، لیکن دوستیوں اور پروفیشنل زندگی میں ہمیشہ ایک لائن ڈرا رکھتے ہیں،
میڈیا بائیٹس انکے اس نئے ایڈوینچر پر انھیں مبارکباد دیتی ہے اور انکی کامیابی کیلیے دعاگو ہے!