شاہ زیب خانزادہ اور مریم نواز کی تاریخی بد حواسی – غیر حقیقی موازنہ
کل رات کے شو میں جیو کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے مخصوص پٹے ہوئے انداز میں برازیل میں لیفٹ کے صدر لولا ڈی سلوا کی کامیابی کو بغیر نام لیے ایسے پیش کیا جیسے وہ میاں نواز شریف کا نام لیے بغیر انھیں مینشن کر رہے ہوں، اور پھر مریم نواز کا اسی کلپ کو لیکر ری ٹویٹ کرنا اور کہنا کے شاہ زیب خانزادہ نے تو کمال کر دیا، یہ ظاہر کرتا ہے کے یہ دونوں شاہ زیب خانزادہ اور مریم نواز ریسرچ اور حقائق سے کوسوں دور ہیں، انہوں نے شاید لولا ڈی سلوا کی زندگی کے بارے میں نہیں پڑھا، کچھ حقائق عوام کیلیے:
برازیل میں صدر لولا ڈی سلوا لیفٹ کے نمائندہ ہیں، اور لیفٹ کی تحریک کے سرخیل، جبکہ نواز شریف رائیٹ کے سیاستدان اور اسٹیبلشمینٹ کے ہمیشہ قریب رہے
انہوں نے میٹل ورکشاپ میں میں ورکر کی حثیت سے کام بھی کیا اور ٹریڈ یونینسٹ بھی رہے، مزدوروں کیلیے تحریکوں میں بھی متحرک رہے، لیکن نواز شریف منہ میں سونے کا نوالہ لیکر پیدا ہوئے
لولا ڈی سلوا نے اسی کی دہائی میں ملٹری ڈکٹیٹرشپ کیخلاف مزدوروں کی تحریک چلائی اور ورکرز پارٹی کی بنیاد رکھی، جبکہ نواز شریف کو اسی کی دہائی میں ڈکٹیٹر ضیاالحق نے لانچ کیا، اور مسلم لیگ نواز بنائی
لولا ڈی سلوا 1989، 1994، اور 1998 کے صدارتی انتخابات میں رائیٹ کے امیدواروں سے شکست کھاتے رہے، لیکن لیفٹ کی سیاست کو ناں چھوڑا، لیکن نواز شریف 1990، 1997 اور 2013 میں راٹیٹ کے سیاستدان کی حثیت سے وزیراعظم بنتے رہے
لولا ڈی سلوا 2002 میں پہلی مرتبہ اور 2006 میں دوسری مرتبہ برازیل کے صدر منتخب ہوئے اور سوشل ریفارمز کے ذریعے عام آدمی کیلیے کام کیے جو پاکستان میں لیفٹ کی جماعت پیپلز پارٹی نے کیے، جسمیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نمایاں ہے، لیکن نواز شریف نے موٹر وے کا بڑا پراجیکٹ عوام کو دیا
برازیل کی تاریخ میں لولا ڈی سلوا سب سے کامیاب سیاستدان گرادنے جاتے ہیں، لیکن نواز شریف مخصوص حلقوں میں پاپولر بھی ہوئے، لیکن جو پاپولیریٹی ذولفقار علی بھٹو اور عمران خان کو ملی، ویسی نواز شریف کو کبھی ناں ملی
کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں لولا ڈی سلوا 2018 میں گرفتار ہوئے اور تقریبا دو سال (580دن) جیل کاٹی، کبھی اسٹیبلشمینٹ سے ڈیل ناں کی اور ناں ہی برازیل کی زمین چھوڑی، نواز شریف بھی کرپشن اور منی ٹریل میں قید ہوئے لیکن ہر دفعہ جیل کی صعوبتیں سہنے کی بجائے ڈیل کر کے بیرون ملک چلے گئے،