تیس سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے سینئر جرنلسٹ نیوز اینکر میزبان اور ٹرینر عمران میر نے پی این این میں بحیثیت ڈائریکٹر نیوز جوائن کر لیا ہے،
عمران میر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بڑے بڑے نیوز چینلز کی لانچنگ میں یہ ہر ٹیم ممبر کا حصہ رہے. جیو، آج، ایکسپریس، دنیا، نیو اور آپ نیوز کی بنیاد رکھنے میں عمران میر کا کلیدی کردار رہا۔
عمران میر نے بطور چینل ہیڈ پی ٹی وی نیوز میں بھی کام کیا ۔
اس کے علاوہ عمران میر مختلف چینلز کی ٹیموں کو ٹریننگ بھی دے چکے ہیں جس میں ایکسپریس، دنیا نیوز، 92 نیوز اور آپ نیوز شامل ہیں۔
عمران میر کو یہ بھی مہارت حاصل ہے کہ انہوں نے نیوز چینلز کیلئے مینول بھی تشکیل دیے ۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ
نیوز ز اکٹھی کیسے کرنی ہیں اور نیوز رائٹنگ، نیوز ایڈ ٹینگ کی ٹیکنیک بھی بتائی گئی ہیں۔
عمران میر 2001 میں بی بی سی لندن کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ انھوں نے امریکن براڈ کا سٹنگ سے بھی الیکٹرانک میڈیا، نیوز پروڈکشن اور کاپی رائٹنگ میں ٹرینگ لی
پی این این جوائن کرنے سے پہلے وہ آپ نیوز میں بطور ہیڈاف مینجمنٹ کمیٹی و ڈائریکٹر نیوز ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں-
میڈیا بائٹس عمران میر کو پی این این نیوز میں جوائٹنگ پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، اور کامیابی کیلئے دعا گو!
The Islamabad High Court (IHC) has granted a two-week bail to Imran Khan, the Chairman of the PTI, in a...
Government to Announce 5,000 New Jobs in Budget 2023-24 In the upcoming budget 2023-24, the federal government plans to advertise...
The Pakistan State Oil Company (PSO) has introduced a designated lane for women at one of its filling stations,...
Following the tremendous success of his chart-topping track "Kahaani Suno 2.0," Pakistani singer Kaifi Khalil continues to prove his musical...