9 مئی کے واقعے میں گرفتار افراد کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا ان کے بچوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، ہم غریب لوگ ہیں، گرفتار ہونے والوں میں سے کوئی رکشہ چلاتا ہے اور کوئی ریڑھی بان ہے۔
گرفتار افراد کے والدین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں،گرفتار افراد گھروں کے واحد کفیل ہیں جو محنت مزدوری کرکے گھر کا خرچہ چلاتے ہیں۔ والدین نے ارباب اختیار سےاپیل کی ہے ان کے بچوں کو رہا کیا جائے۔