تحریر عمران ملک
مسلم لیگ ن کے پی کے ان دنوں مسائل سے دوچار ہے، پرانے اور نظریاتی ورکرز کو سنا نہیں جارہا اور امیر مقام کو زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے، حالانکہ پچھلے کئی الیکشنز میں سوات ضلع سے امیر مقام کی پرفارمینس اچھی نہیں رہی، اور الیکشنز کیبعد بھی پارٹی کو صحیح طریقے سے منظم نہیں کر سکے،
ان تمام حالات سے بد دل نواز شریف کے چاہنے والوں نے نظریاتی ورکرز گروپ تشکیل دیا ہے-
یہ بات مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے معزز رہنما ارباب خظر حیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے اب ناراض ورکرز نے پاکستان مسلم لیگ ن نظریاتی ورکرز گروپ بنایا ہے!