سینیئر میڈیا سیلز اینڈ مارکیٹنگ پرسن کاشف شہزاد نے بزنس ریکارڈ کو بحثیت اسسٹنٹ جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ جوائن کر لیا، اس سے پہلے کاشف شہزاد ڈیلی ٹائمز میں بحثیت ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے-
آئی ایل ایم سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کرنے کیبعد کاشف شہزاد نے پاکستان کے کیبل کے سب سے بڑے نیٹ ورک ورلڈ کال کو جوائن کیا اور تقریبا تین سال میڈیا ایڈورٹائزنگ اور سیلز کو سیکھا، ترقی کے پائیدان پر پھر ایسا چڑھنا شروع ہوئے کے پیچھے مڑ کر ناں دیکھا-
ورلڈ کال سے اپنے کیبل کے سفر کو خیر آباد کہا اور ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا-
اے آر وائی ڈیجیٹل، پھر وہاں سے ٹی وی ون میں دو سال کی اننگ کھیلنے کیبعد سلمان تاثیر مرحوم کے بچوں کے چینل وکڈ پلس و ذائقہ ٹی وی کو جوائن کیا اور چار سال تک اس گروپ کیساتھ منسلک رہے-
سن 2011 میں کیبل کی محبت پھر جاگی اور وطین ٹیلی کام کو بحثیت ہیڈ آف سیلز جوائن کیا، تقریبا تین سال یہاں گزارنے کیبعد ڈیلی ٹائمز کو جوائن کیا اور ایک طویل اننگ کھیلی، اور ساڑھے آٹھ سال اپنے اس گروپ کو دیدیے-
کچھ عرصہ کیلیے لاھور قلندرز کو بھی جوائن کیا لیکن ون ڈے کے شوقین کاشف شہزاد کو ٹی ٹوینٹی کی تیزیاں ناں بھائیں اور واپس
میڈیا سیلز میں اگئے-
کم گو، محنتی، ٹارگٹ اورینٹد کاشف شہزاد ایک اچھے پلانر بھی ہیں- انکی انہیں خصوصیات کی بدولت وہ ڈیلی ٹائمز جیسے مشکل گروپ میں ساڑھے آٹھ سال وقف کر دیے-
میڈیا بائیٹس انکو شہاب زبیری کی ٹیم جوائن کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے، اور انکی کامیابی کیلیے دعاگو ہے!