تحریر: عمران ملک
پاکستان میں جہاں میڈیا سیلز میں بڑے بڑے نام ہیں جو بڑے بڑے چینلز سے وابستہ ہیں وہیں پر بعض بڑے نام چھوٹے چینلز کی سیلز میں نمایاں نام رکھتے ہیں ان میں ایک نام کاشف منظور کا بھی ہے، ایک سادہ دل، ڈاؤن ٹو ارتھ کاشف منظور ایک محنتی انسان ہیں اور زندگی کے پر کٹھن راستوں پر صبر و شکر کیساتھ سفر نبھا رہے ہیں
اب عروج اینٹرٹینمنٹ کی سیلز کی ذمہ داری کاشف کے مضبوط کندھوں پر آ پڑی ہے، عروج اینٹرٹینمنٹ ریڈ بی میڈیا کے بینر تلے کام کر رہا ہے، اور اب آپ عروج ٹی وی پر پاکستانی ڈراموں کیساتھ ساتھ ترکش ڈرامے، ہالی ووڈ فلمیں، کامیڈی اور ریئلٹی شوز پروگرامنگ کا حصہ ہیں
سن 2009 میں کاشف منظور گریجوایشن کرنے کیبعد پہلوانوں کے شہر گوجرانولہ سے لاھور ہجرت کر آئے اور اپنا ٹی وی سے اپنے میڈیا کیریئر کا آغاز کیا، عرفان چوھدری کیساتھ انکا اچھا ساتھ رہا، اور پھر سندھ ٹی وی کی سیلز ٹیم کا حصہ بن گئے، اور معظم کیساتھ منظم ساتھ نبھایا، چھوٹے چینلز کا چیلنج لینا کاشف منظور سے ہمیشہ قبول کیا اور پھر زندگی قیمتی تین سال فلمیزیا کو دیے، اب عروج ٹی وی سے منسلک ہو گئے ہیں،
اور ہماری دعا ہے کے اللہ انہیں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، کاروباری شہر سے تعلق کیوجہ سے کاشف منظور کا ذہن بھی کافی حد تک بزنس مائینڈڈ ہے، اگر یہ میڈیا سیلز میں ناں ہوتے تو یقیننا ایک بزنس مین ہوتے