• BLOGS
  • JOBS
  • OPINION
  • VIDEOS
Tuesday, May 30, 2023
Media Bites
  • Home
  • TOP NEWS
  • MEDIA
  • NEW JOININGS
  • TECHNOLOGY
  • LIFESTYLE
  • PAKISTAN
  • WORLD
  • SPORTS
No Result
View All Result
  • Home
  • TOP NEWS
  • MEDIA
  • NEW JOININGS
  • TECHNOLOGY
  • LIFESTYLE
  • PAKISTAN
  • WORLD
  • SPORTS
No Result
View All Result
Media Bites
No Result
View All Result
Home BREAKING

ارشد شریف شہید کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا

MediaBites by MediaBites
November 11, 2022
A A
main logo
1.3k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت اور پمز ہسپتال کی انتظامیہ نے کینیا میں قتل کیے جانے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر تشدد کے نشانات اور میڈیا پر سامنے آنے والی پمز کی رپورٹ کی تصاویر کی بھی تصدیق کی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جس طرح کے ارشد شریف کے جسم پر نشانات ہیں اس سے لگتا ہے کہ انھیں ٹارچر کیا گیا ہے۔ تاہم انھوں نے مقتول صحافی کے خاندان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان زخموں کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی دنیا کے کامران شاہد نے اپنے پروگرام میں صحافی ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تصاویر نشر کی تھیں، جس پر ان کی اہلیہ نے غم کا اظہار کیا تھا اور پمز ہسپتال سے ان تصاویر کے لیک ہونے پر سخت ردعمل کا بھی اظہار کیا تھا۔

جمعرات کو نجی ٹی وی جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کی بنیاد پر ہوا۔ ان کے مطابق کینیا میں تحقیقاتی ٹیم کو ایسا کچھ نہیں ملا ہے۔

ان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے دیکھا کہ کینیا میں جہاں یہ قتل ہوا وہ ایک ویران سڑک ہے، جہاں دن بھر میں تفتیش کاروں کو صرف تین گاڑیاں گزرتی نظر آئی ہیں۔ وہاں کوئی ناکہ وغیرہ نہیں تھا۔

وزیر داخلہ کے مطابق وقار اور خرم کا اس قتل میں اہم کردار ہیں، جو اپنے فون کا ڈیٹا دینے سے انکاری ہیں۔ ان کے مطابق ہو سکتا ہے کہ پہلے ارشد شریف پر ٹارچر کیا اور پھر پولیس کو ساتھ ملا کر یہ ایک فائرنگ والا ڈھونگ رچایا گیا۔ ان کے مطابق وہاں کی پولیس اس طرح کی ساکھ رکھتی ہے کہ وہ اس طرح کے کام کرتی ہے۔

ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی تصاویر ہسپتال سے ہی لیک ہوئیں: ڈائریکٹر پمز

پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے تصدیق کی ہے کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تصاویر درست ہیں اور یہ تصاویر ہسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں، جن کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق مقتول صحافی ارشد شریف کے جسم پر زخموں کے نشانات ہیں، کچھ ناخن بھی ہیں اور یہ کہ تصاویر اسلام آباد کے پمز ہسپتال سے ہی لیک ہوئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے 12 نشانات کی نشاندہی کی ہے۔

ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی دائیں کلائی پر تشدد کے نشانات ملے، سیدھے ہاتھ کی 4 انگلیوں کے ناخن نہیں تھے، بائیں ہاتھ کی انگلی پر بھی زخم کا نشان ملا، اس طرح 12 مختلف جگہوں پر زخم کے نشانات ملے، اس حوالے سے فارنزک ہو رہا ہے جس کی رپورٹ میں سامنے آئے گی تو پتا چل سکے گا کہ کتنا تشدد ہوا، ہوا بھی یا نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر پمز ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہمیں کینیا میں ہوئے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں ملی، ہمیں نہیں پتا کہ انھوں نے پوسٹ مارٹم کے لیے جسم کے کس حصے کو استعمال کیا، ہم نے جب دیکھا تو ناخن نہیں تھے، ہوسکتا ہےکینیا میں پوسٹ مارٹم کے دوران ناخن نکالے گئے ہوں۔

پمز کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ قانون کے تحت ابتدائی رپورٹ پولیس کو دے دی ہے، ان کے اہلخانہ میں سے کسی نے تحریری درخواست نہیں دی ہے۔ تاہم اگر کوئی درخواست آئے گی تو رپورٹ دے دیں گے۔


ShareTweet

Related Posts

World number one Alcaraz cruises to 2nd round
BREAKING

World number one Alcaraz cruises to 2nd round

Mehwish Hayat Honored with Prestigious Accolade
BREAKING

Mehwish Hayat Honored with Prestigious Accolade

خیبر پختونخواہ میں امیر مقام کیخلاف نظریاتی گروپ کی تشکیل
BREAKING

خیبر پختونخواہ میں امیر مقام کیخلاف نظریاتی گروپ کی تشکیل

Popular News

  • آج سے میری راہیں عمران خان سے جدا: فواد چوھدری

    آج سے میری راہیں عمران خان سے جدا: فواد چوھدری

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سنی لیون کی بالی ووڈ فلم کے ٹکٹس چند منٹ میں فروخت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اسد عمر کا ‘گریس فل’ ایگزٹ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایوارڈز انڈین، میک اپ آرٹسٹ پاکستانی: جانیے کون؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • Iffat Omer and Sara Taseer’s Twitter spat goes viral!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

Recent News

World number one Alcaraz cruises to 2nd round

World number one Alcaraz cruises to 2nd round

The Main Article On How To Protect Yourself When Gambling Online

Where to Locate a Professional Essay Helper

MediaBites is Pakistan's 1st independent media news publisher covering media, technology, entertainment, blogs and business news. MediaBites started their operations in 2013.

Follow Us On Social Media

Categories

  • Advertising
  • BLOGS
  • BREAKING
  • BUSINESS
  • Crime
  • Economy
  • Education
  • English News
  • ENTERTAINMENT
  • Featured
  • HEALTH
  • Jobs
  • Lifestyle
  • MEDIA
  • National
  • NEW JOININGS
  • News
  • Opinion
  • Overseas Pakistani's News
  • PAKISTAN
  • Politics
  • PRESS RELEASE
  • public bolti hai
  • SOCIAL MEDIA
  • SPORTS
  • Tech
  • TECHNOLOGY
  • TOP NEWS
  • Uncategorized
  • Urdu News
  • Video
  • VIDEOS
  • WORLD
  • Форекс обучение
No Result
View All Result
  • Home
  • TOP NEWS
  • MEDIA
  • NEW JOININGS
  • TECHNOLOGY
  • LIFESTYLE
  • PAKISTAN
  • WORLD
  • SPORTS

© 2023 MB - Media Bites Powered ByHam Digital Media.