لاھور کی میڈیا سیلز کا ایک بڑا نام، امتیاز علی کھوکھر نے کیپیٹل ٹی وی کو خیر باد کہنے کیبعد سچ ٹی وی میں بطور جی ایم سیلز نارتھ ریجن جوائن کیا ہے
خبریں اخبار سے اپنا میڈیا کا سفر شروع کرنیوالے امتیاز کھوکھر ایک محنتی، مہربان اور تجربہ کار میڈیا سیلز پرسن ہیں، خبریں کیبعد ایکسپریس اخبار میں اپنی دھاک بٹھائی، اور پرنٹ میں ایک لمبی اننگ کھیلنے کیبعد ٹی وی میڈیا سیلز میں آئے اور اے آر وائی نیوز کو جوائن کیا، کاشف سیٹھی اور پھر ارشد علی کیساتھ لاھور مارکیٹ میں اچھا بزنس کیا، اور انکا نام فخر سے بلند کیا
یہاں سے انکی زندگی میں ایک بڑا موڑ آیا اور وہ اے وی ٹی خیبر کے ریجنل مینیجر سلیکٹ ہوئے، اور ایک زبردست ٹیم بنائی، پہلے بحثیت سیلز ٹیم باسز کو رپورٹ کرتے تھے اب انکی ٹیم انھیں رپورٹ کرتی تھی
ٹی وی سے دوبارہ اخبار کیطرف گئے اور دنیا اخبار کی لانچ کے ابتدائی دنوں کے ساتھی رہے
ٹی وی چینلز اسوقت ہر طرف طوطی بول رہا تھا لہذا پھر فیصلہ کیا کے ٹی وی میڈیم کو ہی دوبارہ جوائن کیا جائے، اور پھر اپنی دنیا اخبار کی ٹیم جو رضوان اشرف اور احمد ملک پر مشتمل تھی کیساتھ نئے نیوز چینل 92 نیوز کے ٹیم ممبر بن گئے، چیزیں ویسے ناں چل سکیں جیسے پلان کیا تھا اور پھر ہم نیوز کو بحثیت جنرل مینیجر لاھور جوائن کیا
یہاں کچھ آفس کی سیاست کا شکار ہوئے اور پھر ایک بریک کیبعد کیپیٹل ٹی وی میں بحثیت جنرل مینیجر سیلز لاھور تعینات رہے
پنجاب یونیورسٹی سے مارکیٹنگ میں ماسٹرز کرنیوالے امتیاز کھوکھر ایک کامیاب بزنس مین بھی رہے اور اپنے ذاتی سکول بھی چلائے، ہنس مکھ، ڈاؤن ٹو ارتھ امتیاز کیلیے میڈیا بائیٹس کی دعا ہے کے وہ اس سفر میں کامیاب رہیں اور ان بدلتے میڈیا کے حالات میں ایک لمبی اننگ کھیلیں، اللہ پاک آپکا حامی و ناصر رہے، آمین
By: Imran Malik