چند دن پہلے ہم نے اپنے وی لاگ میں بول نیوز سے درخواست کی تھی کے اپنی پروگرامنگ کو مضبوط کیجیے اور پرائم ٹائم میں کوئی بھاری بھرکم اینکر کو آن بورڈ لائیں تاکہ بول نیوز مسلسل اور لانگ ٹرم کیلیے ریٹنگز میں رہے ناں کے وہ عمران خان کے جلسوں کی کوریج کیوجہ سے ریٹنگز میں رہے،
عمران ریاض خان ایک لمبے عرصے تک زیر عتاب رہے، ‘ٹکر کے لوگ’ سے شروع ہونیوالا قربانیوں کا سفر اب بول نیوز میں ا کر تھما ہے، ایکسپریس نیوز سے اینکرنگ کیریئر شروع کرنیوالے عمران ریاض خان اب اینکر سے زیادہ یو ٹیوبر مشہور ہو گئے ہیں، انکے لاکھوں میں فالوورز ہیں اور پاکستان کے سب سے زیادہ ماہانہ کمانے والے یو ٹیوبر بن چکے ہیں، اگر پیسوں کے لحاظ سے دیکھا جائے تو انہیں کسی چینل میں کام کرنیکی ضرورت نہیں لیکن پاکستان میں اداروں کو فاصلے پر رکھنے کیلیے چینل کا پلیٹ فارم ہونا بہت ضروری ہے،
عمران ریاض خان اس سے پہلے ایکسپریس نیوز میں تھے اور انکے پروگرام کو کچھ حلقوں سے پریشر کیوجہ سے بند کر دیا گیا تھا، اس سے پہلے انہوں نے سماء ٹی وی میں کچھ لمبی اننگ کھیلی لیکن جب علیم خان نے سماء کو خریدا تو وہ انکی ہٹ لسٹ پر آگئے اور پھر سماء سے بھی رخصت لے لی، میڈیا والے کہتے ہیں کے عمران ریاض خان کی گرفتاری اور پھر رہائی کیبعد انکا سوفٹ ویئر کافی حد تک آپ ڈیٹ ہو چکا ہے، اب دیکھتے ہیں کے وہ کسطرح بول کی ریٹنگز کو اٹھا کر رکھتے ہیں
The federal government is set to raise the defense expenditure in the upcoming budget for the fiscal year 2023-24, marking...
As a healthcare practitioner specializing in sexual health, I have personally witnessed the devastating consequences of tobacco use on individuals...
Courtesy: Committee to Protect Journalists (CPJ) & Hamid Mir Renowned journalist Hamid Mir tweets: Pakistani Journalist @ShahidAslam87 was fired from...
A teacher at El Dorado High School in Placentia, USA, has been placed on administrative leave following an incident where...