سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی خلائی سائنسی مشن پر جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سعودی قہوہ اور کھجور بھی بین الاقوامی خلائی سٹیشن لے گئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خلا نورد علی القرنی نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے براہ راست رابطہ کرکے بتایاکہ ’وہ روزانہ سعودی قہوہ پیتے اور کھجور کھاتے ہیں‘۔
علاوہ ازیں سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی نے اتوار کو سعودی سکولوں کے طلبہ کے ساتھ براہ راست رابطہ کرکے خلا میں محدود جاذبیت کے حوالے سے نیا سائنسی تجربہ کیا۔
تعلیمی تجربے میں مڈل سکول کے64 طلبہ کو شامل کیا گیا۔ اس کا مقصد طلبہ کو زمین سے محدود کشش کے ماحول میں ہوا کے اثرات کے بارے میں تعلیم دینا تھا۔
سعودی خلا بازوں نے طلبہ کے متعدد سوالات کے جواب بھی دیے۔
یاد رہے کہ القرنی اور برناوی بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجودگی کے دوران محدود کشش میں 14 سائنسی تجربات کریں گے۔
فيديو | لأول مرة.. القهوة السعودية والتمر الصقعي في محطة الفضاء الدولية #نحو_الفضاء#الإخبارية pic.twitter.com/gRGDPS49oh
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) May 28, 2023