سینئر صحافی کا انتقال 26 مئی جمعہ کو ہوا تھا، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع مسجد میں ادا کی گئی اور میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔انہوں نے سوگواران میں ایک بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔اشرف ممتاز اپنے شعبے میں غیر معمولی صلاحیت اور سچ پر مبنی خبر دینے کی لگن کے لیے جانا جاتا تھا۔
اشرف ممتاز نے مقامی انگریزی اخبار دی نیشن میں بطور ایڈیٹر رپورٹنگ کام سرانجام دیے اور بعدازاں 24 نیوز چینل جوائن کیا تھا، اس سے قبل وہ 25 برس سے زائد عرصے تک ڈان کے ساتھ منسلک رہے ۔انہوں نے حال ہی میں عرب نیوز جوائن کیا تھا جہاں وہ بطور تجزیہ کار اپنے کام سرانجام دے رہے تھے، صحافت کے شعبے میں انہیں ان کی دیانتداری کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔