سنان اوگن نے 14 مئی کے عام انتخابات میں 5.2 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جس کی وجہ سے رجب طیب اردوان اپنے 20 سالہ دور حکومت میں پہلی بار واضح فتح حاصل کرنے سے محروم رہے۔انہوں نے جمعہ کو ترک رہنما سے ملاقات کی اور اپوزیشن لیڈر کمال کلیک دار اوغلو کے اتحادیوں کے ساتھ الگ الگ مذاکرات کئے۔
انہوں نے قومی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی گفتگو میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم 28 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلز الائنس کے امیدوار رجب طیب اردوان کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے اپنے دور اقتدار کو 2028 تک طول دینے کے لیے آئندہ ہفتے ہونے والے رن آف الیکشن پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔