9 مئی کو پنجاب بھر میں ایک 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے لیڈیز پولیس کو ہمراہ لیجانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں، فوجی تنصیبات پرحملوں میں ملوث خواتین کو گرفتارکیاجائے گا،محسن نقوی نے کہا کہ کوشش کریں خواتین کو خواتین پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے.
دوسری جانب نگراں صوبائی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پرتشدد مظاہروں میں ملوث نامزد خواتین کو خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا۔