خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 9 مئی کے سیاہ دن ہمارے شہدا کی توہین کی گئی ان کی تصاویر جلائی گئیں، مجسمے گرائے گئے، شرپسند عناصر نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا جو میری نظر میں قابل مذمت اور قابل معافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف سے منسلک رہنا اپنی توہین اور ملک سے بے وفائی تصور کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا میں پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیتا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی دباؤ میں نہیں کیا۔