پبلک اکاؤنٹس کا گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم کرانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔سیکرٹری پٹرولیم نے نئے کنکشنز پرپابندی کی حمایت کی ۔
تو چیئرمین نورعالم خان نےکہا مجھے انڈسٹری کی پرواہ نہیں،عام آدمی کو گیس ملنی چاہیئے۔گھریلو صارفین سے ماہانہ 500 روپے میٹررینٹ کی وصولی بھی غیرقانونی ہے اسے ختم کیا جائے ۔
سیکرٹری پٹرولیم نےانکشاف کیاکہ اس سیکٹر کا گردشی قرضہ 1 سال میں 500 ارب بڑھ کر 1700 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔گردشی قرضہ ختم کرنےکیلئے سرکاری اداروں کے مابین اثاثوں کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
گیپگو اور نندی پور پاورپلانٹ پی ایس او کو دے کرگردشی قرضہ کلئیر کیا جائے گا۔پاورپلانٹس کے بدلے 300 سے 400 ارب روپے کے واجبات کلیئر کئے جائیں گے۔