احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔دورانِ سماعت نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی۔بعد ازاں احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں لاہور کی خصوصی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کی جانب سے بنائے گئے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا تھا۔
اس کے علاوہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ مقدمے کا ضمنی چالان اسپشل سینٹرل کورٹ میں جمع کرایا تھا جس میں سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فہرست سے نکال دیا گیا تھا۔