مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ ملکی قرضے بھی خاص طور پر غیر معمولی بُلند شرح سود کی وجہ سے کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں ، انہوں نے صوبوں پر تنقید کی کہ وہ رئیل اسٹیٹ، زراعت اور خدمات پر ٹیکس لگا کر آمدنی بڑھانے میں کم دلچپسی دکھاتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو سود ادا کرنے کے لیے قرض لینا پڑے تو آپ قرض کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔
اگر وفاقی حکومت نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 15 کھرب اکٹھا کر لیتی ہے پھر بھی اسلام آباد کے پاس صرف 45 کھرب روپے بچتے ہیں، یہ رقم مالیاتی کھاتے کو توازن میں رکھنے کے لیے ناکافی کیونکہ قرض کی سالانہ ادائیگی 60 کھرب تک پہنچ چکی ہے۔