پاکستانی قوم کے متعلق مشہور ہے کے یہ چھٹیوں کے رسیا ہیں، دنیا میں شاید سب سے زیادہ چھٹیاں پاکستان میں ہوتی ہوں، امریکہ میں مڈٹرم الیکشن ہو رہے اور لوگ آفس کیساتھ ساتھ ووٹ بھی ڈالنے کا رہے،
لیکن پاکستانیوں نے چونکہ اتنا کام کر لیا ہے کے انہیں مزید چھٹیاں دی جائیں لہذا اب اقبال ڈے یعنی نو نومبر کی چھٹی بحال کر دی گئی ہے
وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا، 9 نومبر کو اقبال ڈے کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بدھ 9 نومبر کو قومی شاعر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور میں یوم اقبال کی چھٹی کو ختم کیا گیا تھا۔