اے آر وائے ARY چینل پہ چلنے والے اس ڈرامے ” بیٹیاں” میں میں عائزہ کی اسی لڑکے سے شادی کرنے کے سخت خلاف ہوں جو اس لڑکی اور اس کے گھر والوں کی بدنامی کا باعث بنا۔
اس سے یہ رجحان فروغ پائے گا کہ لڑکی کو اتنا بدنام کرو کہ کوئی اس سے شادی نہ کرئے تاکہ لڑکی والوں کے پاس آپ سے ہی شادی کر دینے کے سوا کوئی چارہ نہ رہے
دوسری بات کہ محبت ایسا جذبہ نہیں ہے جس کے پیچھے عزت کو داؤ پہ لگا دیا جائے یہاں عائزہ کا فیصلہ درست اور اس کے تمام گھر والوں کا فیصلہ غلط ہے۔
یہاں گھر والوں کو ایسی لڑکی کی جلد بازی میں شادی کرنے کے بجائے ٹائم لینا چاہیے اور کچھ عرصے بعد سوچ سمجھ کر مناسب رشتہ دیکھ کے لڑکی کے جوڑ کے مطابق شادی کرنی چاہیے۔
جویریہ سعود اوور ایکٹنگ بھی کچھ کم کر دیں تو اچھا ہے ۔
اس طرح کے رشتے داروں کی بات پہ کان دھرنے کے بجائے انہیں سختی سے شٹ اپ کال دینی چاہیے۔
اس سے پہلے فضہ کی شادی بھی جلد بازی میں کی وہ بھی غلط ترین فیصلہ تھا۔
خدارا اصلاحی ڈرامے بنائیں یہ نہ بتائیں کہ کیا ہو رہا ہے یہ بتائیں کیا ہونا چاہیے ٹرینڈز بدلیں لوگوں کو اس ٹریپ سے نکالیں۔ نا کہ ان کے گرد رسہ مذید کس دیں۔