عمران خان نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاھور کی دعوت پر جی سی میں تاریخی خطاب کیا، جس میں طالبعلموں کا جوش اور ولولہ لاثانی تھا، عمران خان کی تقریر خالصتاً سیاسی تھی جسمیں انکے مخالفین کی بھی کھچائی ہوئی،
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف جو پردے کے پیچھے وزیر اعظم ہاؤس کو چلا رہی ہیں کو عمران خان کا جی سی کالج جانا ایک آنکھ ناں بھایا اور سوشل میڈیا پر اس پر اودھم مچا دیا، بات یہیں نہیں رکی، انکی انتقام کی خواہش کو پہلے گورنر پنجاب نے عملی جامہ پہنایا اور وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا، اور پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلایا کے وائس چانسلر کو برطرف کیا جائے
اور ابھی ایک نئی ڈویلپمنٹ میں انکو کو وفاق میں قائم واچ کمیٹی سے بھی فارغ کر دیا گیا ہے اور اسکا فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم کے کہنے پر کیا گیا ہے
یاد رہے کے مختلف ادوار میں مختلف سیاسی لیڈرز گورنمنٹ اداروں میں خطاب کرتے رہے ہیں، حتی کے بعض کالجز و سکولز بھی سیاستدانوں نے اپنے ناموں پر رکھے ہیں
مریم نواز خود میاں نواز شریف کی وزارت عظمی کے دور میں لاہور کالج یونیورسٹی میں خطاب کر چکی ہیں