سینیئر جرنلسٹ، اینکر اور کالم نگار حبیب اکرم نے سنو ٹی وی کو بحثیت ایم ڈی جوائن کر لیا، سنو ٹی وی جوائن کرنے سے پہلے وہ تقریبا دس سال تک دنیا نیوز کیساتھ وابستہ رہے، اور اس سے پہلے سماء ٹی وی کی پہلی ٹیم میں بحثیت بیورو چیف لاہور شامل تھے، جنہوں نے چینل کی بنیاد رکھی، اور ظفر صدیقی کی قیادت میں بڑے قد آور چینلز کو ٹف ٹائم دیکر اپنی جگہ بنائی، پھر ایک اور چیلنج دنیا نیوز کو جوائن کیا
مجیب الرحمٰن شامی کیساتھ دنیا نیوز پر پروگرام نقظہ نظر کرتے رہے، اور سب جانتے ہیں کے مجیب الرحمٰن شامی اور حبیب اکرم کی اسکرین کیمسٹری کمال کی تھی جسکی جھلک ہم سماء ٹی وی پر بھی دیکھ چکے تھے، لیکن شاید بڑے قد کاٹھ والوں کو یہ کیمسٹری پسند ناں ائی، اور مجیب الرحمن، اجمل جامی کیساتھ منسلک ہو گئے،
کامران شاہد، کامران خان، مجیب الرحمن شامی سہیل احمد جیسے پاور فل لوگوں کی موجودگی میں سیلف میڈ حبیب اکرم نے اپنی جگہ بنائی اور بیرسٹر خرم رسول کیساتھ کامیاب پروگرام کیے، اسکے علاؤہ حبیب اکرم نے جو ایک نئی چیز متعارف کروائی وہ الیکشن کیمپیئن کی کوریج تھی، پہلے اینکرز ٹھنڈے سٹوڈیوز میں بیٹھ کر بیٹ رپورٹرز سے الیکشن کی صورتحال جان لیتے تھے، جبیب اکرم سٹوڈیوز سے نکلے اور عوام کے بیچ پہنچ گئے، اور 2018 کی کوریج اور تجزیے ایسے کیے کے تمام چینلز نے اپنے اینکرز کو بھی گراؤنڈ میں بھیجنے کا فیصلہ کیا، اس طرح حبیب اکرم نے ایک بینچ مارک سیٹ کر دیا
اردو میں خاص مہارت رکھنے والے حبیب اکرم شاہینوں کے شہر سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں، اور کالم نگاری میں بھی کسی جیٹ فائیٹر سے کم نہیں
حبیب اکرم اب ایک ایسے عہدے پر ہیں جہاں انہیں صحافت کیساتھ ساتھ ایڈمنسٹریشن سے بھی نبرد آزما ہونا ہے
ہماری دعا ہے کے وہ اس نئی اسائینمینٹ پر بھی ہمیشہ کیطرح کامیاب رہیں، اور یہاں بھی نئے ٹرینڈ سیٹ کریں۔
لکھاری: عمران ملک