Eid Ul Fitr in Pakistan on Saturday, 22nd of April
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کے پاکستان بھر میں جہاں کہیں مطلع ابرالود اور کہیں صاف رہا، کہیں بھی شوال کے چاند کی شہادت نہیں ملی لہذا پاکستان بھر میں عیدالفطر بروز ہفتہ، 22 اپریل کو منائی جائیگی
اس بات کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں دیگر ممبران کیساتھ پریس کانفرنس میں کیا
ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبداخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا جبکہ چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ ’لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شوال 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔‘
اس سے قبل پاکستان کے محکمہ موسمیات نے بھی بتایا تھا کہ پاکستان میں جمعرات کو چاند نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔