شرپسندوں پر مقدمے فوجی اور دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے: پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر
پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث شرپسندوں پر مقدمے فوجی اور دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے جرم کی نوعیت کے حساب سے اس کا فیصلہ ہو گا کہ ان کا ٹرائل کس عدالت میں ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ فیڈرل، پنجاب حکومت اور ملٹری لیڈر شپ یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاررائی کی جائے گی اور یہ طے ہو گیا ہے کہ ان لوگوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔
عامر میر کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت ہے کہ کوئی بے گناہ ان حملوں کے الزام میں سزا نا پائے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کے کیا نگران وزیراطلاعات جو غیر جانبدار ایجنڈے کیساتھ پر امن الیکشن کیلیے آتے ہیں، کیسے ایک سیاسی جماعت کی کیخلاف خم ٹھونک کر کھڑے ہو جاتے ہیں؟ نگرانوں نے تو ایسا پر امن ماحول بنانا ہوتا ہے جو تمام جماعتوں کو قابل قبول ہو لیکن موجودہ پنجاب نگران حکومت اپنے تمام وسائل صرف ایک سیاسی جماعت کو کچلنے کیلئے استعمال کر رہی