روس کا الزام کے یوکرائن نے ڈرون حملے کے ذریعے روسی صدر پر حملہ کرنیکی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا ہے، جب کے دوسری طرف یوکرائن کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کے یوکرائن نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی جس سے روسی صدر کو نشانہ بنایا گیا ہو، ان تمام خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں اور یہ ایک بھونڈا مذاق ہے
یوکرائن کے صدر کا مزید کہنا تھا کے ہم اپنی سرزمین پر ایک جارح دشمن کیخلاف لڑ رہے ہیں، اور اپنے شہریوں اور قصبوں کو بچا رہے ہیں روس کے جنوب میں ایک آئیل ریفائنری آگ کی زد میں ہے، اس پر بھی ڈرون حملہ ہوا ہے
یوکرائن کے صدر کا کہنا تھا کے ہمیں روس یا روسی صدر پر حملہ کرنیکی کوئی ضرورت نہیں آسکا فیصلہ ٹریبونل کریگا کے اس جارحیت کا ذمہ دار کون ہےذرائع کا کہنا ہے کے زیلنسکی اپنے پہلے دورے پر ہالینڈ پہنچے ہیں وہاں سے وہ ایک سمٹ میں شرکت کیلیے فن لینڈ بھی جائینگے
روس کا کہنا ہے کے وہ ماسکو اور صدر پر حملہ کی کوشش کا یوکرائن کو بھر پور جواب دینگے اس قسم کی سوچ بالکل بھی برداشت نہیں کی جاسکتی روس کا کہنا تھا کے دو ڈرونز کے ذریعے حملہ کرنیکی کوشش ہوئی، جس بلڈنگ پر حملے کی کوشش ہوئی اسوقت صدر پیوٹن اس بلڈنگ میں موجود نہیں تھے، اور وہ محفوظ رہے
روس کے سابقہ صدر نے اس واقعے کیبعد وارننگ دی ہے کے یوکرائن ایسی حرکتوں سے باز رہے، اور مزید کہا کے اب یوکرائنی صدر زیلنسکی کو سبق سکھانا بہت ضروری ہو گیا ہے
KREMLIN DRONE ATTACK
– Russia says two Ukrainian drones attacked Kremlin overnight
– Drones downed with no victims or material damage to the Kremlin
– Moscow says it was a terrorist attack and attempt on Putin’s life
– Russia says it reserves right to respond when and how it… pic.twitter.com/loZA6c3Fvd
— The Spectator Index (@spectatorindex) May 3, 2023