عمیر علی پاکستان میڈیا سیلز کا ایک معتبر نام ہیں، اور تقریبا پندرہ سال سے ہم نیٹ ورک کی سیلز سے منسلک ہیں، سال کے ہر موسم کیطرح عمیر علی نے ہم سیلز کے ہر اتار چڑھاؤ کو دیکھا، اور پھر ٹیم کے ساتھ ہر ٹارگٹ کو حاصل کیا، وہ چاہے میڈیا سیلز ہو، ایونٹ آرگنائزیشن ہو، بیرون ملک کوئی ایونٹ ہو، کلائنٹس کو آن بورڈ لیکر آنا عمیر علی کے بائیں ہاتھ کا کھیل رہا ہے، یہی وہ مینجمینٹ کا بھروسہ ہے کے پندرہ سال سے ایک ہی نیٹ ورک کیساتھ منسلک ہیں!
سن 2004 میں ڈی ایچ ایل سے کسٹمر سپورٹ انجینئر کے طور پر کیریئر سٹارٹ کرنیوالے عمیر علی نے سن 2006 میں پہلی میڈیا جاب اے آر وائی ڈیجیٹل سے شروع کی اور انہیں اسسٹنٹ مینیجر بزنس ڈویلپمنٹ کا عہدہ دیا گیا،
قریبا ڈیڑھ سال اے آر وائی میں گزارنے کیبعد عمیر علی نے ہم ٹی وی کو بحثیت ایسوسی ایٹ مینیجر سیلز جوائن کیا، پھر مینیجر سے سینیئر مینیجر کا سفر طے کیا اور اپنے ہارڈ ورک اور کمٹمنٹ کیوجہ سے تقریبا سات سال بعد جنرل مینجر سیلز بنا دیے گئے
اور پھر تقریبا چھ سال کیبعد ٹارگٹس حاصل کرتے ہوئے، مینجمینٹ کے معیار پر پورا اترتے ہوئے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ سیلز ہم نیٹ ورک بنا دیا گیا اور اب صرف ڈیڑھ سال بعد وائس پریذیڈنٹ سیلز بن گئے ہیں!
عمیر علی نے سندھ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنسز میں گریجوایشن کی اور یونی لیور کی ٹیکنیکل ایڈوائزری میں بحثیت لین ایڈمنسٹریٹر ڈیڑھ سال تک منسلک رہے، لیکن عمیر علی کو یہ ٹیکنیکل نوکری دل کو ناں لگی، اور پھر کامرس میں گریجوایشن کیبعد پی اے ایف انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ میں ایم بی اے کیا، پھر کہیں جا کر دل کو تسلی ہوئی!
یہیں سے پھر میڈیا سیلز کا کامیاب سفر شروع ہوا جو ماشاللہ ابھی تک جاری ہے!
میڈیا بائیٹس عمیر علی کی اس پروموشن پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور دعاگو ہے کے جلد وہ پریذیڈنٹ کے عہدے پر بھی پہنچیں، اللہ انکا حامی و ناصر رہے!
تحریر: عمران ملک