کشتی کو کیرالہ کے ضلع مالاپورم کے ساحلی علاقے تانور میں حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے عہدیدار عبدالنذر نے بتایا کہ ’ریسکیو ٹیمیں کشتی کے اندر سے مزید لاشیں تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے جو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔‘
ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجیان نے اپنی ٹویٹ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ضلعی حکام کو ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق حکومت نے سوموار کو یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے دو لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔
انڈیا میں کشتی کے حادثے معمول کی بات ہیں جہاں حفاظتی انتظامات نہ ہونے اور رش کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں۔
Founded in 2013 by Editor-in-Chief Imran Malik, MediaBites is a trusted news platform covering media, global affairs, technology, health, new joinings and entertainment.