پاکستان میڈیا انڈسٹری کا ایک درخشاں ستارہ، سہیل ظفر نے ٹی وی ٹوڈے کو بحثیت ریجنل ہیڈ نارتھ کارپوریٹ سیلز جوائن کر لیا، اس سے پہلے سہیل ظفر روزنامہ بول کیساتھ منسلک تھے،
یو ای ٹی سے انجینئرنگ کرنے کیبعد انجینئرنگ میں اپنا کیریئر شروع کرنے کی بجائے سیلز، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں زبردست کامیابیاں سمیٹیں، سکائی ایڈورٹائزنگ کے روح رواں کے طور پر سخت محنت سے کامیابیاں سمیٹیں اور کئی سالوں تک مارکیٹنگ و ایڈورٹائزنگ کے بزنس سے منسلک رہے، پھر پنجاب ٹی وی کو جوائن کیا اور سیلز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، ایک ریجنل چینل ہونے کے باوجود پنجاب ٹی وی انکے دور میں کئی سنگ میل عبور کیے،
پنجاب ٹی وی میں ایک لمبی اننگ کھیلنے کیبعد سہیل ظفر نے ایک سٹارٹ اپ شروع کیا، اور ایک مختصر عرصے میں میڈیا 313 کے نام سے یو ٹیوب چینل شروع کیا،جہاں وہ ایک کلیدی عہدے پر فائز تھے، جو پاکستان بھر میں سب سے بڑا سیٹ اپ تھا، بہت سی یوتھ کو اس بڑے ٹی وی نیٹ ورک میں کام کرنیکا موقع ملا، بعض ناگزیر وجوہات کیوجہ سے یہ سٹارٹ اپ اپنے آپریشنز جاری ناں رکھ سکا اور سہیل ظفر پھر بول نیوز پیپر سے وابستہ ہو گئے
ہنس مکھ، مہربان اور سیلز کے ماہر سہیل ظفر میں یہ خداداد صلاحیت موجود کے کسی بھی کلائینٹ کا بزنس حاصل کرنا انکے بائیں ہاتھ کا کھیل، پاکستان میں بارٹر سیلز کے بانی کہا جائے تو بے جا ناں ہو گا-
اب سہیل ظفر کو ٹی وی ٹوڈے کی شکل میں ایک مشکل ٹاسک ملا ہے، اب دیکھتے ہیں کے اپنی جادوئی صلاحیتوں کو کیسے یہ چینل کیلیے بڑے نمبرز میں تبدیل کرتے ہیں، ہم انکی کامیابی کیلیے دعاگو ہیں
میڈیا بائیٹس انکو اس نئی اسائینمینٹ پر مبارکباد پیش کرتی ہے