پروفیشنل زندگی میں سلور جوبلی تک پہنچنے والے سینیئر میڈیا سیلز پرسن سپورٹس کے ابھرتے چینل فاسٹ سپورٹس سے وابستہ ہو گئے، رضوان علی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1996 میں یو ایس پبلشرز سے کیا
اور چھ سالہ وابستگی کیبعد کشف فاؤنڈیشن میں بطور برانچ مینیجر دو سال خدمات سر انجام دیں
سن 2009 میں میڈیا کی فیلڈ میں قدم رکھا اور ڈیلی آفتاب اور وویمن ٹائمز سے وابستہ ہو گئے، تین سالہ خدمات کیبعد رضوان نے سلمان تاثیر کے میڈیا گروپ ڈیلی ٹائمز کو 2012 میں جوائن کیا اور تقریبا ڈھائی سال کیبعد الیکٹرانک میڈیا میں قدم رکھا اور ہیلتھ ٹی وی سے منسلک ہو گئے، تین سالہ رفاقت کیبعد ڈیلی ٹائمز کی محبت پھر جاگی اور دوبارہ ڈیلی ٹائمز گروپ سے وابستہ ہو گئے، اور پھر تین سالہ اننگز کیبعد ریٹائر ہو گئے،
رضوان علی ایک مہربان اور ملنسار انسان ہیں، دوستوں سے دوستی نبھانا جانتے ہیں، اور ایک پروفیشنل کے طور پر جانے جاتے ہیں،
ٹی آئی یو سے مارکیٹنگ و سیلز میں ایم بی اے کرنیوالے رضوان علی کیلیے فاسٹ سپورٹس یقیننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا، لیکن امید ہے کے امتیاز کھوکھر کیساتھ ملکر وہ فاسٹ سپورٹس کو ایک بڑا چینل بنا دینگے، میڈیا بائیٹس انکی کامیابی کیلیے دعاگو ہے! яндекс