اسلام آباد میڈیا سیلز کے سینئر ایگزیکٹو کینسر سے جنگ لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے، ابرار سخاوت کیپیٹل ٹی وی کے علاؤہ روزنامہ ڈیلی ٹائمز کیساتھ ایک لمبے عرصے تک منسلک رہے، ہنس مکھ ملنسار ابرار بارہ گھنٹے پہلے تک سوشل میڈیا پر اسٹیٹس اپ ڈیٹس دے رہے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کے تقریبا چار ماہ پہلے انکو کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور ان دنوں انکا علاج جاری تھا، گزشتہ رات زیادہ خون بہہ جانے سے انکی موت واقع ہو گئی!
ہماری دعا ہے اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے