اے پی این ایس جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس مورخہ 26 مارچ کو کراچی میں منعقد ہوا جسمیں جنگ گروپ کے سرمد علی کو 2022 کیلیے صدر منتخب کیا گیا، جمیل اطہر کو سینیئر نائب صدر، شہاب زبیری نائب صدر ناز آفرین سہگل کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا، دیگر سلیکشنز میں محسن بلال جوائنٹ سیکریٹری، اور اویس خوشنودی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے
اجلاس چیئرمین سرمد علی کی صدارت میں منعقد ہوا اور ایگزیکٹو کمیٹی 2021-2022 اور سوسائٹی کی سالانہ اکاؤنٹس رپورٹ کی منظوری بھی دی گئی
جنرل کونسل کے اجلاس میں 151 ممبران نے شرکت کی، اور سوسائٹی کے الیکشن کیلیے الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا جسکی سربراہ ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کو بنایا گیا، اور ناصر داد بلوچ اور صفدر علی خان دیگر ممبران میں شامل تھے
اگلے الیکشن کیلیے منتخب روزناموں اور میگزینز کا اعلان بھی کیا گیا
صدر منتخب ہونے کے بعد سرمد علی نے نوائے وقت گروپ کی ایم ڈی رمیضہ نظامی کو فیڈرل حکومت سے معاملات طے کرنے کیلیے اے پی این ایس کا خصوصی نمائندہ بنانے کا اعلان بھی کیا
نئے ممبران نے منتخب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ممبران کی کاوشوں کو سراہا اسکے ساتھ ساتھ ڈان گروپ کے حمید ہارون کی اے پی این ایس کے انتخابات کو منظم طریقے سے منتخب کروانے پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا
جنرل کونسل نے حکومت کی مذمت کی کے وہ حکومتی اشتہارات کو میڈیا کی آواز دبانے کیلیے استعمال کر رہی ہے، اسکے علاقائی اخبارات کے اشتہارات بند کرنیکی مذمت کی گئی، اور مس رمیضہ نظامی یہ معاملات اے پی این ایس کیطرف سے حکومت کیساتھ ڈسکس کرینگی، اور میرٹ پر انکا حل ڈھونڈھیں گی
یاد رہے عرصہ دراز سے جنگ گروپ اور ڈان گروپ صدر اور جنرل سیکریٹری کی اہم نشستوں پر کامیاب ہو رہے ہیں، ایک سال اگر صدارت ڈان گروپ کے پاس ہوتی ہے تو اگلے سال جنگ گروپ کے حصے میں آجاتی ہے، شہاب زبیری کا نائب صدر منتخب ہونا تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو سکتا ہے
میڈیا بائیٹس مینجمینٹ اے پی این ایس کی نئی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور امید کرتی ہے کے اخبارات کے ڈیجیٹل ونگز اور نیوز ویب سائیٹس کو بھی اے پی این ایس ڈیجیٹل ونگ کھول کر نمائندگی دیجائے
By: Imran Malik