پاکستانی میڈیا میں حالات کبھی ایک سے نہیں رہے، اتار چڑھاؤ آنا میڈیا والے اب سیکھ چکے، کرونا کے دنوں میں حالات ایسے ہوئے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 60٪ تک کٹوتیاں ہوئیں اور ملازمین نے ماتھے پر شکن آئے بغیر ان مشکل وقتوں میں چینل کی پشت پر ڈٹ کر کھڑے رہے، اب جب کے پاکستان میں سیاسی جنگ عروج پر ہے تو ان حالات میں چینلز کی ریٹنگز اوپر جا رہیں، تو ان حالات میں اب کلائینٹس اپنے بجٹ بڑھ چڑھ کر لگا رہے، انہیں حالات میں اے آر وائی نے میڈیا انڈسٹری میں ایک زبردست ٹرینڈ سیٹ کیا ہے، اور ذرائع کیمطابق انہوں نے اپنی سیلز ٹیم کی تنخواہوں میں 80٪ سے 90٪ تک تنخواہوں میں بڑھوتی کا اعلان کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی فیصلہ ہے،
لاھور آفس میں سیلز ہیڈ باسط خان کو سینیئر وائس پریذیڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، اسکے علاؤہ باقی سیلز کے لوگوں میں تنویر شہزاد، محمد خاں نیازی، احمد علی اور فیصل ندیم کو سینیئر مینیجر سیلز کے طور پر پروموٹ کر دیا گیا ہے، میڈیا بائیٹس اس بڑے اقدام پر اے آر وائی مینجمینٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ٹیم اے آر وائی کو عہدوں میں ترقی اور تنخواہوں میں بڑے اضافے پر مبارکباد پیش کرتا ہے