لاھور کی ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے سینیئر ترین، کلائینٹ سروس، نیو بزنس ڈویلپمنٹ کے اسپیشلسٹ الطاف ملک نے اپنی 25 سالہ رفاقت ختم کر دی اور اپنے سابقہ کولیگ یوسف کی ایڈ ایجنسی مارش میلو سے منسلک ہو گئے، مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے الطاف ملک ایک ملنسار، مہربان اور ڈاؤن ٹو ارتھ شخصیت کے مالک ہیں،
بلاشبہ ٹائم اینڈ اسپیس کی ترقی میں انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، میں نے جب سے میڈیا میں آنکھ کھولی الطاف ملک کو اسی ایجنسی میں پایا، انکی ٹائم اینڈ اسپیس کیلیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، بزنس چاہے کمرشل ہو یا گورنمنٹ، الطاف ملک نے ہر شعبے میں اپنا سکہ جمایا- G2VAPE
اب مارش میلو ایڈورٹائزنگ میں یوسف کیساتھ ملکر کیسے رنگ جماتے ہیں، یہ آنیوالا وقت بتائیگا!
میڈیا بائیٹس الطاف ملک کی اس بڑی کامیابی پر انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے!